بغداد۔4اکتوبر (اے پی پی):عراق کے شہر الحمدانیہ کے شادی ہال میں لگنے والی آگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 119 ہو گئی ہے ، زخمی ہونے والے دلہن کے والد بھی انتقال کرگئے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ الحمدانیہ آتشزدگی کے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 119 تک پہنچ چکی ہے۔سرکاری تحقیقات کے مطابق شادی ہال میں آتشزدگی کوتاہی …
عراق ،شادی ہال میں لگنے والی آگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 119 ہوگئی

مزید خبریں
بغداد۔4اکتوبر (اے پی پی):عراق کے شہر الحمدانیہ کے شادی ہال میں لگنے والی آگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 119 ہو گئی ہے ، زخمی ہونے والے دلہن کے والد بھی انتقال کرگئے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ الحمدانیہ آتشزدگی کے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 119 تک پہنچ چکی ہے۔سرکاری تحقیقات کے مطابق شادی ہال میں آتشزدگی کوتاہی کا نتیجہ تھی۔ منتظمین نے آگ سے بچائوکے انتظامات نہیں کیے تھے۔
عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری کا کہنا ہے شادی ہال کے مالک اور تین ملازمین نے ایسی جگہ جو زیادہ سے زیادہ 400 افراد کے لیے مختص تھی وہاں 900 افراد کو داخلے کی اجازت دی تھی۔
شادی ہال سے نکلنے کےلیے کوئی ایمرجنسی گیٹ بھی نہیں تھا۔ تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے شادی ہال کی چھت میں تیزی سے آگ پکڑنے والا مواد شامل تھا۔








