فلپائن ، صوبے کاگیان کے ساحل کے قریب 6.2 شدت کا زلزلہ

106
فلپائن ، صوبے کاگیان کے ساحل کے قریب 6.2 شدت کا زلزلہ

منیلا۔4اکتوبر (اے پی پی):فلپائن کے صوبے کاگیان کے ساحل کے قریب 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کی صبح فلپائن کے صوبے کاگیان کے ساحل کے قریب زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔