ٹوکیو ۔6اکتوبر (اے پی پی):جاپان کے مشرقی جزیرے توریشیما کے قریب 6.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجے آیا اور اس کے مرکز کی گہرائی سطح زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ توریشیما جزیرے کے لیے 1 میٹر بلند سونامی کی وارننگ جاری …
جاپان میں 6.6 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

مزید خبریں
ٹوکیو ۔6اکتوبر (اے پی پی):جاپان کے مشرقی جزیرے توریشیما کے قریب 6.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجے آیا اور اس کے مرکز کی گہرائی سطح زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ توریشیما جزیرے کے لیے 1 میٹر بلند سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔








