اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کی یوکرین کے گروسری سٹور پر حملے کی مذمت

اقوام متحدہ ۔6اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے یوکرین کے گروسری سٹور پر حملے کی مذمت کی جس میں51افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےتھے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نےبیان میں کہا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت شہریوں اور شہری انفراسٹریکچر کے خلاف حملے ممنوع ہیں اور انہیں فوری طور پر روکنا چاہیے۔ سیکرٹری جنرل …

اقوام متحدہ ۔6اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے یوکرین کے گروسری سٹور پر حملے کی مذمت کی جس میں51افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےتھے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نےبیان میں کہا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت شہریوں اور شہری انفراسٹریکچر کے خلاف حملے ممنوع ہیں اور انہیں فوری طور پر روکنا چاہیے۔

سیکرٹری جنرل نے متاثرین کے اہل خانہ سےتعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔