کوہستان لوئر۔ 7 اکتوبر (اے پی پی):ضلع کوہستان لوئر میں 2 اکتوبرسے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی۔ مہم کے دوران پولیس افسران، جوانوں اور کیو آر ایف اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے ضلع بھر میں داخلی و خارجی راستوں اور مختلف مقامات پر سخت ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ جاری رکھیں تاکہ انسداد پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو سکے ۔ …
کوہستان لوئر میں 2 اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم اختتام پذیر

مزید خبریں
کوہستان لوئر۔ 7 اکتوبر (اے پی پی):ضلع کوہستان لوئر میں 2 اکتوبرسے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی۔ مہم کے دوران پولیس افسران، جوانوں اور کیو آر ایف اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے ضلع بھر میں داخلی و خارجی راستوں اور مختلف مقامات پر سخت ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ جاری رکھیں تاکہ انسداد پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو سکے ۔ دوردراز مشکل گذار پہاڑی علاقوں میں پولیس جوانوں نے احسن طریقہ سے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے انسداد پولیو مہم پرامن اور خیر وعافیت کے ساتھ تکمیل تک پہنچی۔ ڈی پی او کوہستان لوئر نے پولیو ٹیموں کے سکیورٹی پر مامور جملہ پولیس افسران اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کوہستان لوئر عوام کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مہم انتظامی اداروں اور شہریوں کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔








