ریاض۔8اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نے فلسطینی گروپوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہم فلسطین میں تازہ ترین صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں،دونوں فریق ضبط نفس سے کام لیتے ہوئے نہتے شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنائیں ۔ وزارت نے کہا ہے کہ سعودی عرب …
سعودی عرب کا فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان تصادم کو فوری روکنے کا مطالبہ

مزید خبریں
ریاض۔8اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نے فلسطینی گروپوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہم فلسطین میں تازہ ترین صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں،دونوں فریق ضبط نفس سے کام لیتے ہوئے نہتے شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنائیں ۔
وزارت نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے متعدد مرتبہ اس بات سے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی عوام کو اس کے جائز حقوق سے محروم کرنا، اس پر حصار جاری رکھنا اور اس کے مقدس مقامات کی بار بار بے حرمتی کرنا انتہائی خطرناک ہے جس کے بھیانک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ہم عالمی برادری کو ذمہ داری ادا کرنے کے علاوہ دو الگ ریاستوں کی تجویز پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دو الگ ریاستوں کا قیام پورے خطے میں امن وسلامتی اور استحکام کا ضامن ہوسکتا ہے۔








