فلسطین ۔اسرائیل جنگ،ترکیہ کی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

101
ترکیہ میں افراط زر کی شرح میں اکتوبر میں 48.6 فیصد تک کمی

انقرہ۔9اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد وہاں مقیم اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ نےایکس سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا کہ اسرائیل اور فلسطین میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھا جا رہا ہے

یہ ہمارے شہریوں کے لیے فائدہ مند ہو گا کہ وہ محفوظ جگہوں پر رہیں۔ان سے یہ سفارش کی جاتی ہے کہ آپ ہمارے ٹیلی فون کے آفیشل ویب پیجز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کریں،ہمارا سفارت خانہ، القدس قونصل خانہ اور ترک امور خارجہ آپ کی خدمت میں پیش پیش رہے گا۔