چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاع اسماعیل سے برطانوی وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین و وزیر مملکت ڈاکٹر مفتاع اسماعیل سے لندن کے لارڈ میئر ڈاکٹر اینڈریو پارملے کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے برطانوی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین نے برطانوی وفد کو بتایا کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ …

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین و وزیر مملکت ڈاکٹر مفتاع اسماعیل سے لندن کے لارڈ میئر ڈاکٹر اینڈریو پارملے کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے برطانوی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین نے برطانوی وفد کو بتایا کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالہ سے قانون سازی کی گئی ہے جس کے تحت سرمایہ کاری کی حد اور اس سے حاصل ہونے والے منافع جات کی سو فیصد منتقلی کی اجازت ہے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں قائم خصوصی اقتصادی زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری پر ٹیکس مراعات سمیت دیگر مختلف سہولتیں دستیاب ہیں۔

Leave a Reply