خرطوم۔10اکتوبر (اے پی پی):سوڈان نے ایران کے ساتھ 7 برس سے منقطع سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات بحال کر رہا ہے۔ وزارت خارجہ نےکہا کہ تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان متعدد اعلیٰ سطح کے رابطوں کے بعد کیا گیا ہے۔ تعلقات کی …
سوڈان کا 7برس بعد ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان

مزید خبریں
خرطوم۔10اکتوبر (اے پی پی):سوڈان نے ایران کے ساتھ 7 برس سے منقطع سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات بحال کر رہا ہے۔
وزارت خارجہ نےکہا کہ تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان متعدد اعلیٰ سطح کے رابطوں کے بعد کیا گیا ہے۔ تعلقات کی بحالی سے دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے حصول میں مدد ملے گی۔
ایران کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جولائی میں کہا تھا کہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں قائم مقام سوڈانی وزیر خارجہ علی الصادق کے ساتھ ان کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک تعلقات بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
یہ اعلان دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے 3 ماہ بعد سامنے آیا ہے۔








