انتخابی اصلاحات کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے‘ تحریک انصاف نے پارلیمان کا مہذب کلچر خراب کیا ہے ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے اور یہ کمیٹی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے پارلیمان میں جو کیا اس کی ہر کسی …

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے اور یہ کمیٹی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے پارلیمان میں جو کیا اس کی ہر کسی نے مذمت کی ہے خواہ وہ کوئی سیاسی کارکن ہے یا کوئی عام آدمی کیونکہ پی ٹی آئی کا یہ رویہ بہت ہی غیر مہذب ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پارلیمان کے مہذب کلچر کو خراب کیا اوروہ پارلیمنٹ میں سیاسی سرکس لگانا چاہتی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے کبھی ایسا رویہ اختیار نہیں کیا گیا جس طرح کا رویہ پی ٹی آئی نے اختیار کیا ہے اس لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت اپنے رویے میں مزید سنجیدگی پیدا کرے اور بالغ ا لنظری کا مظاہرہ کرے تاکہ غیر مہذب واقعات سے بچا جا سکے اور ایوان کے تقدس کو بھی برقرار رکھا جا سکے

Leave a Reply