ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ
ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی): ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی کھپت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے لے کر ستمبر تک کی مدت میں ملک میں 4908000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 4770000 ٹن یوریاکی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔
ستمبر میں ملک میں 527000 ٹن یوریاکی کھپت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں ملک میں 508000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔ اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں یوریاکی کھپت ماہانہ بنیادوں پر 19 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے 9 ماہ میں 1000000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت دیکھنے میں آئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 740000 ٹن ڈی اے پی کھاد کی کھپت دیکھنے میں آئی تھی ۔ ستمبر میں ڈی اے پی کی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر 68 فیصد کی نمو ہوئی۔ ستمبرمیں 105000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت دیکھنے میں آئی جو گزشتہ سال ستمبر میں 63000 ٹن تھی۔








