پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان برسلز میں توانائی کے شعبہ کی ترقی کے حوالہ سے مذاکرات کا پہلا دور

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان برسلز میں توانائی کے شعبہ کی ترقی کے حوالہ سے مذاکرات کا پہلا دور،یورپی یونین کے وفد نے شفاف اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے استفادہ کے بارے میں بریفنگ دی اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان برسلز میں توانائی کے شعبہ کی ترقی کے حوالہ سے مذاکرات کا پہلا دور ہوا۔ یہ مذاکرات پاکستان …

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان برسلز میں توانائی کے شعبہ کی ترقی کے حوالہ سے مذاکرات کا پہلا دور،یورپی یونین کے وفد نے شفاف اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے استفادہ کے بارے میں بریفنگ دی

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان برسلز میں توانائی کے شعبہ کی ترقی کے حوالہ سے مذاکرات کا پہلا دور ہوا۔ یہ مذاکرات پاکستان اور یورپی یونین کے مشترکہ منصوبہ کا حصہ ہیں۔ جمعہ کو ہونے والے مذاکرات میں فریقین نے پاکستان میں توانائی کے شعبہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اس موقع پر مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے امور بھی زیر غور آئے جس کا مقصد پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو شفاف اور قابل تجدید ذرائع سے پورا کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ برسلز سے موصولہ پیغام کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت وزارت پانی و بجلی کے ایڈیشنل سیکرٹری عمر رسول نے کی جبکہ یورپی یونین کے وفد کی قیادت ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کرسٹوفر جونز نے کی۔ اس موقع پر انرجی پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستانی وفد نے شرکاءکو توانائی کے شعبہ میں درپیش مسائل اور ان کے خاتمہ کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

Leave a Reply