ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاﺅالدین بوروجردی کی اپنے دورہ پاکستان کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو

شام، عراق، یمن، فلسطین، افغانستان اور کشمیر کے مسائل کے سیاسی حل کی ضرورت ہے،ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاﺅالدین بوروجردی کی اپنے دورہ پاکستان کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاﺅالدین بوروجردی نے شام، عراق، یمن، فلسطین، افغانستان اور کشمیر کے مسائل کے سیاسی حل کی …

شام، عراق، یمن، فلسطین، افغانستان اور کشمیر کے مسائل کے سیاسی حل کی ضرورت ہے،ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاﺅالدین بوروجردی کی اپنے دورہ پاکستان کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاﺅالدین بوروجردی نے شام، عراق، یمن، فلسطین، افغانستان اور کشمیر کے مسائل کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کو افغانستان میں قیام امن کیلئے موثر کردارادا کرنا چاہئے۔ اپنے دورہ پاکستان کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ایران کی علاقائی پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ چین، پاکستان، روس اور ایران کو خطے کی ترقی کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہئے اور ان ممالک کو مختلف بین الاقوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں ممالک اس پر یقین رکھتے ہیں کہ بین الاقوامی اور علاقائی تنازعات کا سیاسی حل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان اور بھارت کے اختلافات کے خاتمہ کیلئے موثر کردار ادا کرسکتا ہے کیونکہ ایران کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ اس طرح کا کردار دونوں ممالک کی رضامندی سے ادا کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply