وزیر خزانہ کی زیر صدارت قرضوں کے انظام و انصرام کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں ہفتہ کو وزارت خزانہ میں قرضوں کے انظام و انصرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل ڈیٹ نے وزیر خزانہ کو قرضوں کے انظام و انصرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے گزشتہ تین سالوں کے دوران ڈیٹ پالیسی کوآرڈینیشن آفس میں لائی جانے والی اصلاحات سے آگاہ کیا۔انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں ہفتہ کو وزارت خزانہ میں قرضوں کے انظام و انصرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل ڈیٹ نے وزیر خزانہ کو قرضوں کے انظام و انصرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے گزشتہ تین سالوں کے دوران ڈیٹ پالیسی کوآرڈینیشن آفس میں لائی جانے والی اصلاحات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور طریقے اختیار کرنے سے ڈیٹ منیجمنٹ میں شفافیت اورکارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں سرکاری قرضوں کے پروفائل میں بہتر ی ہوئی ہے۔

Leave a Reply