طوفان الاقصیٰ آپریشن، فلسطینی شہدا کی تعداد 1100 سے متجاوز

مقبوضہ بیت المقدس ۔12اکتوبر (اے پی پی):فلسطینی وزارت صحت نے  اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پراسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک326بچوں اور 171خواتین سمیت 1100 فلسطینی شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ فلسطینی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایاکہ طوفان الاقصیٰ آپریشن میں زخمیوں کی تعداد کی تعداد 5339 تک پہنچ گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پیشہ وارانہ …

مقبوضہ بیت المقدس ۔12اکتوبر (اے پی پی):فلسطینی وزارت صحت نے  اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پراسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک326بچوں اور 171خواتین سمیت 1100 فلسطینی شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔

فلسطینی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایاکہ طوفان الاقصیٰ آپریشن میں زخمیوں کی تعداد کی تعداد 5339 تک پہنچ گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران اسرائیل کی بمباری سے 8صحافی شہید اور 20شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فلسطینیوں کی کاررروائیوں میں 1300 یہودی ہلاک اور 2900 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں اور زخمیوں میں سیکڑوں شدید زخمی اور زندگی موت کی کشمکش میں بتائے جاتے ہیں۔وزارت صحت خبردار کیا کہ اسرائیلی جارحیت کی شدت سے ہسپتالوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ ہسپتال اسرائیلی محاصرے کے نتیجے میں ہم ادویات، طبی استعمال کی اشیا اور ایندھن کی بڑی کمی کا شکار ہیں۔