جی بی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،ماحولیاتی تحفظ کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے، محمد جہانزیب خان

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ جی بی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،ماحولیاتی تحفظ کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نےجمعرات کو جی بی انویسٹمنٹ روڈ شو کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جی بی ایشیا کا دھڑکتا دل ہے جو اہم ترین ایشیائی ممالک کے درمیان میں واقع ہے۔ خوبصورت لوگ، فطرت کے …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ جی بی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،ماحولیاتی تحفظ کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نےجمعرات کو جی بی انویسٹمنٹ روڈ شو کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ جی بی ایشیا کا دھڑکتا دل ہے جو اہم ترین ایشیائی ممالک کے درمیان میں واقع ہے۔ خوبصورت لوگ، فطرت کے مظاہر اور حسین قدرتی نظارے پورے جی بی کی شناخت اور تعارف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے میں جرائم کی شرح کم اور خواندگی کی شرح زیادہ ہے جو جی بی کے لوگوں کی ترقی پسندانہ سوچ اور مہارتوں کو ظاہر کرتی ہے۔

جی بی کی ترقی کے لیے ڈیجیٹل رابطہ اتنا ہی اہم ہے جتنا پاکستان کے کسی بھی دوسرے شہر کا ہے۔ محمد جہانزیب خان نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے، جی بی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ۔ حکومت کی ترجیح ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنا اور سیاحت کو فروغ دیا ہے ۔