مظفر آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمدمسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک پر امن اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے جہاں دہشتگردوں ، انتہا پسندوں اور شدت پسندوں کو شکست فاش ہو چکی ہے اور ان کا ڈھانچہ تباہ اور کمر ٹوٹ چکی ہے ۔ پاکستان آج اقتصادی اور معاشی طور پر ترقی کر رہا ہے ۔ …
صدر آزاد جموں وکشمیر کی دنیا کے سات مختلف ممالک سے آئے ہوئے نوجوانوں سے گفتگو
مظفر آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمدمسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک پر امن اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے جہاں دہشتگردوں ، انتہا پسندوں اور شدت پسندوں کو شکست فاش ہو چکی ہے اور ان کا ڈھانچہ تباہ اور کمر ٹوٹ چکی ہے ۔ پاکستان آج اقتصادی اور معاشی طور پر ترقی کر رہا ہے ۔ تجارتی اور معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز برٹش کونسل اور سی ڈی پی آر کے زیر اہتمام دنیا کے سات مختلف ممالک سے آئے ہوئے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جنہوںنے زینیا فراز پروگرام ہیڈ برٹش کونسل پروگرام ڈائریکٹر ملک وسیم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی ڈی پی آر ارشاد محمود اور پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر وقاص علی کی قیادت میںکشمیر ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی ۔









