اسلام آباد،ایف سیون میں فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی کرنے اور خراب مچھلی کی فروخت کرنے پر یونٹ سیل

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایف سیون میں فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی کرنے اور خراب مچھلی کی فروخت کرنے پر یونٹ سیل کر دیا اور خراب مچھلی، جھینگے، سکویڈ، کیکڑے، لوبسٹرز اور چکن کے پنجے موقع پر تلف کر دیے گئے۔ جمعرات کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جار ی بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایف سیون میں فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی کرنے اور خراب مچھلی کی فروخت کرنے پر یونٹ سیل کر دیا اور خراب مچھلی، جھینگے، سکویڈ، کیکڑے، لوبسٹرز اور چکن کے پنجے موقع پر تلف کر دیے گئے۔

جمعرات کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جار ی بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی زیر نگرانی میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ضاف خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے دورہ کیا، ٹیم نے ایف سیون میں فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی کرنے اور خراب مچھلی کی فروخت کرنے پر یونٹ سیل کر دیا۔

فوڈ سیفٹی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ پٹریفائیڈ مچھلی ڈسپلے کے ساتھ ساتھ فریزر میں بھی پائی گئی، پٹریفائیڈ اور تازہ مچھلی کو ایک ساتھ سٹور کیا گیا ، فروزن مچھلی اور جھینگوں کو نامناسب درجہ حرارت پر ذخیرہ کیا گیا، مچھلیوں اور دوسری سی فوڈ پر کوئی لیبلنگ نہیں تھی اور مرغی کے خراب پنجے بھی ساتھ ہی سٹور کئے گئے تھے۔

تلف کئے گئے سامان میں خراب مچھلی 512 کلو ، جھینگے 17 کلوگرام ، سکویڈ 40 کلوگرام، کیکڑے 30 کلوگرام ، لوبسٹرز 5 کلوگرام ، چکن کے پنجے 15 کلوگرام شامل ہیں۔