پچھتر روپے کا سبز اور نیلا نوٹ لیگل ٹینڈر ہیں، سٹیٹ بینک کی وضاحت

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):بینک دولتِ پاکستان کی جانب سے یہ وضاحت کی گئی ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956ء کے ذیلی سیکشن کے تحت سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ تمام بینک نوٹ بشمول یادگاری نوٹ درج رقم کے اعتبار سے وفاقی حکومت کی ضمانت کے حامل اور پاکستان بھر میں (لیگل ٹینڈر) قانونی طور پر استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ سٹیٹ بینک سے جاری بیان کے …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):بینک دولتِ پاکستان کی جانب سے یہ وضاحت کی گئی ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956ء کے ذیلی سیکشن کے تحت سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ تمام بینک نوٹ بشمول یادگاری نوٹ درج رقم کے اعتبار سے وفاقی حکومت کی ضمانت کے حامل اور پاکستان بھر میں (لیگل ٹینڈر) قانونی طور پر استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

سٹیٹ بینک سے جاری بیان کے مطابق عوام کی معلومات کے لئے مطلع کیا جاتا ہے کہ 14 اگست 2022ء کو پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر جاری کردہ 75 روپے (بیشتر سبز رنگ کا حامل) کا نوٹ اور اسٹیٹ بینک کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر 4 جولائی 2023ء کو جاری ہونے والا 75 روپے (بیشتر نیلے رنگ کا حامل) کا نوٹ پورے پاکستان میں لیگل ٹینڈر (قانونی طور پر قابلِ استعمال)ہے۔

مذکورہ بینک نوٹوں کو تبادلے کے ذریعے یعنی نجی اور سرکاری واجبات کے تصفیے کے لئے یکساں طور پر استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک اور تمام کمرشل بینک یہ نوٹ عوام کو جاری اور ان سے قبول کریں گے۔