اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):پاک چین دوستی کی لازوال مثال سی پیک منصوبے کو 10 دس سال مکمل ہوگئے۔ 2013 میں پاک چین دوستی کو مزید بلندیوں پر لے جانے کے لئے سی پیک منصوبے کی بنیاد رکھی گئی، سال 2023 میں سی پیک منصوبے کو ایک دہائی مکمل ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیجنگ نے اس سال سی پیک کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر تاریخی بی آر …
پاک چین دوستی کی لازوال مثال سی پیک منصوبے کو 10 سال مکمل ہو گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):پاک چین دوستی کی لازوال مثال سی پیک منصوبے کو 10 دس سال مکمل ہوگئے۔ 2013 میں پاک چین دوستی کو مزید بلندیوں پر لے جانے کے لئے سی پیک منصوبے کی بنیاد رکھی گئی، سال 2023 میں سی پیک منصوبے کو ایک دہائی مکمل ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیجنگ نے اس سال سی پیک کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر تاریخی بی آر آئی (بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو) کا جائزہ لینے کے لیے ایک جامع دستاویز جاری کی ہے، بی آر آئی 21 ویں صدی کا ایک طویل المدتی، بین الاقوامی اور منظم منصوبہ ہے۔
بی آر آئی پراجیکٹس کے تحت چین نے قرضوں کی فراہمی کے علاوہ ماحولیاتی اور سماجی فوائد کو بھی اولین ترجیح دی ہے۔ 2013 سے 2022 تک، چین اور مختلف ممالک کے بی آر آئی پارٹنر کے درمیان درآمدات اور برآمدات کی مجموعی قدر 6.4 فیصد کی اوسط سالانہ شرح نمو کے ساتھ، 19.1 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں سی پیک کے زیراہتمام بڑے منصوبے جاری ہیں جن میں پشاور کراچی موٹروے (سکھر – ملتان سیکنڈ)، قراقرم ہائی وے فیز 2 (حویلیاں – بتھاکوٹ سیکنڈ)، اور لاہور اورنج لائن میٹرو کے منصوبے شامل ہیں۔
سی پیک کے تحت ساہیوال، پورٹ قاسم، تھر اور حب میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے منصوبے مستقل کام کر رہے ہیں۔ رشکئی سپیشل اکنامک زون جامع ترقی کے مراحل پر پہنچ چکا ہے جبکہ سی پیک کے تحت پاکستان میں گوادر پورٹ ترقی کی نئی منازل طے کررہا ہے۔ اسی طرح چینی انٹرپرائز پاکستان کی معاشی بحالی اور ترقی میں بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں۔
علاوہ ازیں سی پیک کی مد میں چین نے پاکستان اور دیگر شراکت دار ممالک کے ساتھ ایک "سنگل ونڈو” آپریشن کا آغاز کیا ہے جس سے سرحدی بندرگاہوں پر کسٹم کلیئرنس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ چین کی ہوالونگ نیوکلیئر ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے K2 اور K3 یونٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ چین کے ڈومیسٹک سٹاک اور فیوچر ایکسچینج نے ایکویٹی، پروڈکٹس، ٹیکنالوجی اور دیگر ایف ڈیز میں پریکٹس کاپوریشن کو مختلف شہروں میں مسلسل فروغ دیا ہے۔








