اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی ملک کو دیوالیہ کہنے کی باتیں ملک دشمنی ہے، پوری دنیا کی نظر میں پاکستان ابھر رہا ہے اور عالمی ادارے بھی پاکستان کو ابھرتی ہوئی معاشی قوت کہہ رہے ہیں، عمران خان کہتے ہیں ملک کا دیوالیہ نکل رہا ہے دراصل عمران خان کی سیاست اور عقل …
وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا بیان اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی ملک کو دیوالیہ کہنے کی باتیں ملک دشمنی ہے، پوری دنیا کی نظر میں پاکستان ابھر رہا ہے اور عالمی ادارے بھی پاکستان کو ابھرتی ہوئی معاشی قوت کہہ رہے ہیں، عمران خان کہتے ہیں ملک کا دیوالیہ نکل رہا ہے دراصل عمران خان کی سیاست اور عقل کا دیوالیہ نکل گیا ہے، عمران خان کو سیاسی دشمنی میں ملک دشمن باتیں نہیں کرنی چاہیں، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پاکستان سے عمران خان کی نفرت اور ان کا جھوٹ ہے، اتوار کو اپنے ایک بیان اور نجی ٹی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جلد مستقل ویزے سے پاکستان سے باہر جانے والے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے ملک کی قدر کب ہو گی ، اب کہتے ہیں انگلستان نے انہیںکرکٹر بنایا ، عمران خان کو شاید اس بات کا ڈر ہے ہے کہ انہیں کسی اور ملک کا ویزہ نہیں ملے گا۔









