ریاض۔14اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کے اسرائیل کے مطالبے کو مسترد اور نہتے شہریوں پر مسلسل حملوں کی مذمت کی ہے۔ العربیہ کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ شہریوں کے خلاف ہر طرح کے عسکری تشدد کو بند کرانے، انسانی المیہ وقوع …
سعودی عرب نے فلسطینیوں سے شمالی غزہ چھوڑنے کا اسرائیلی مطالبہ مسترد کردیا

مزید خبریں
ریاض۔14اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کے اسرائیل کے مطالبے کو مسترد اور نہتے شہریوں پر مسلسل حملوں کی مذمت کی ہے۔
العربیہ کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ شہریوں کے خلاف ہر طرح کے عسکری تشدد کو بند کرانے، انسانی المیہ وقوع پذیر ہونے سے روکنے اور غزہ کے باشندوں کو دواوں اور امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے فوری اقدام کرے۔
سعودی دفتر خارجہ نے کہا کہ غزہ کے باشندوں کو پروقار زندگی کے بنیادی تقاضوں سے محروم کرنا بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس سے غزہ کودرپیش المیہ اور بحران زیادہ گہرا اور دھماکہ خیز ہوجائے گا۔ سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کی جائے، زخمی شہریوں کو وہاں سے نکالا جائے۔بین الاقوامی انسانی قانون، عالمی روایات اور ضوابط کی پابندی کی جائے۔
مملکت نے عرب امن فارمولے نیز اقوام متحدہ و سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق امن عمل آگے بڑھانے پر بھی زور دیا۔








