مکہ بس سروس سے ڈیڑھ برس میں 100 ملین مسافروں نے سفر کیا ، مشاعر مقدسہ رائل کمیشن

مکہ مکرمہ ۔14اکتوبر (اے پی پی):مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن نے کہا ہے کہ مکہ بس سروس’حافلات مکہ‘ سے ڈیڑھ برس کے دوران100ملین افراد نے سفرکیا ہے ۔ سعودی اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ بس سروس نے ڈیڑھ برس کے دوران 17 لاکھ سے زیادہ ٹرپ مکمل کیے اور 100ملین افراد نے …

مکہ مکرمہ ۔14اکتوبر (اے پی پی):مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن نے کہا ہے کہ مکہ بس سروس’حافلات مکہ‘ سے ڈیڑھ برس کے دوران100ملین افراد نے سفرکیا ہے ۔ سعودی اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ بس سروس نے ڈیڑھ برس کے دوران 17 لاکھ سے زیادہ ٹرپ مکمل کیے اور 100ملین افراد نے سفر کیا ہے۔

رائل کمیشن نے کہا کہ مکہ بس سروس سے رش کا مسئلہ حل کرنے میں بڑی مدد ملی ہے۔ مقامی باشنوں اور زائرین کو ٹرانسپورٹ میں سہولت حاصل ہوئی ہے۔

مکہ بس سروس ماحول دوست ہے۔ حال ہی میں اسے مکہ شہر کے ٹرانسپورٹ جنرل سینٹر میں شامل کیا گیا ہے۔شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں سب سے زیادہ کارآمد پبلک ٹرانسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔