اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار یوسف نے مختلف اخباری رپورٹس میں اس تاثر کو واشگاف طور پر مسترد کر دیا ہے کہ حکومت ملک میں توہین رسالت کے موجودہ قانون میں تبدیلی کر سکتی ہے۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا توہین رسالت قانون میں کسی قسم کی تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں۔ …
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کی توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی کے حوالے سے خبروں کی تردید
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار یوسف نے مختلف اخباری رپورٹس میں اس تاثر کو واشگاف طور پر مسترد کر دیا ہے کہ حکومت ملک میں توہین رسالت کے موجودہ قانون میں تبدیلی کر سکتی ہے۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا توہین رسالت قانون میں کسی قسم کی تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں۔ وفاقی وزیر نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے توہین رسالت کے موجودہ قانون پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس کا توہین رسالت قانون میں کسی قسم کی تبدیلی لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔









