شارجہ۔15اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں شارجہ بک اتھارٹی نے احتجاجا فرینکفرٹ بک فیئر کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے،امارات الیوم اخبار کے مطابق شارجہ بک فیئراتھارٹی نے اپنے ایکس اکاونٹ پرکہا کہ فلسطینی مصنفہ ’عدنیہ شبلی‘ کو ان کی تصنیف پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ بعدازاں بک فیئرکی انتظامیہ کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کے طور پر فلسطینی مصنفہ …
فلسطینی مصنفہ سے ایوارڈ واپس، شارجہ بک اتھارٹی فرینکفرٹ بک فیئر سے دستبردار

مزید خبریں
شارجہ۔15اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں شارجہ بک اتھارٹی نے احتجاجا فرینکفرٹ بک فیئر کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے،امارات الیوم اخبار کے مطابق شارجہ بک فیئراتھارٹی نے اپنے ایکس اکاونٹ پرکہا کہ فلسطینی مصنفہ ’عدنیہ شبلی‘ کو ان کی تصنیف پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
بعدازاں بک فیئرکی انتظامیہ کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کے طور پر فلسطینی مصنفہ کو دیا جانے والا ایوارڈ واپس لیا گیا ہے۔ شارجہ بک اتھارٹی کی جانب سے بک فیئر میں شرکت کرنے سے معذرت کرنے کے ساتھ اس بات کو بھی اجاگر کیا ہے کہ لوگوں کے درمیان مکالمے اورثقافتی تبادلوں و کتابوں کی ترویج کو اجاگرکرنے کے لیے باہمی افہام وتفہیم کی اہمیت کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔








