امریکا، ٹیکساس کے ریاستی میلے میں فائرنگ ، 3افراد زخمی

واشنگٹن۔15اکتوبر (اے پی پی):امریکا میں ٹیکساس کے ریاستی میلے میں ہونے والی فائرنگ سے 3افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ چینی خبررساں ادار ے کے مطابق ڈلاس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق رات تقریبا 8بجے میلے کے فوڈ کورٹ کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی جس کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو فرار ہونے کی کوشش …

واشنگٹن۔15اکتوبر (اے پی پی):امریکا میں ٹیکساس کے ریاستی میلے میں ہونے والی فائرنگ سے 3افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

چینی خبررساں ادار ے کے مطابق ڈلاس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق رات تقریبا 8بجے میلے کے فوڈ کورٹ کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی جس کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے 3افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔