سعودی عرب کے فالکن میلے میں اب تک 10 لاکھ ریال کا کاروبارہوچکا،عرب ذرائع ابلاغ

ریاض ۔16اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے فالکن کلب کے تحت ریاض میں منعقد میلے میں اب تک 10 لاکھ ریال سے زیادہ کا کاروبار ہوا ہے۔عرب نیوز کے مطابق میلے میں گزشتہ 6 دن سےبازوں کی نیلامی جاری ہے، اتوار کی شب دو باز 73 ہزار ریال میں فروخت ہوئے۔ واضح رہے کہ بازوں کی نیلامی کی تمام کارروائی فالکن کلب کے سوشل اکاؤنٹس پر براہ راست دکھائی جاتی …

ریاض ۔16اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے فالکن کلب کے تحت ریاض میں منعقد میلے میں اب تک 10 لاکھ ریال سے زیادہ کا کاروبار ہوا ہے۔عرب نیوز کے مطابق میلے میں گزشتہ 6 دن سےبازوں کی نیلامی جاری ہے، اتوار کی شب دو باز 73 ہزار ریال میں فروخت ہوئے۔

واضح رہے کہ بازوں کی نیلامی کی تمام کارروائی فالکن کلب کے سوشل اکاؤنٹس پر براہ راست دکھائی جاتی ہے جبکہ میلے میں بازوں کا شوق رکھنے والے سعودی شہریوں کے علاوہ خلیجی ممالک اور یورپ و امریکا سے بھی لوگ شریک ہیں۔