چین اور ایران کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
چین اور ایران کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
بیجنگ ۔16اکتوبر (اے پی پی): وزیر خارجہ وانگ ای اور ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان سے پیر کو ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوراناور ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں شہریوں پر حملوں کی روک تھام اور انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں۔ ایران اس مسئلے کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے اور اس معاملے پر چین کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین مسئلہ فلسطین پر اتحاد اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور متفقہ موقف اپنانے میں اسلامی ممالک کی حمایت کرتا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو ایسے اقدامات اپنانا چاہیے جس سے عام شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔ اولین ترجیح صورتحال کو ٹھنڈا کرنا اور غزہ میں ایک سنگین انسانی تباہی کو روکنا ہے، جس میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں، علاقائی امن کو نقصان پہنچ رہا ہے اور مشرق وسطیٰ کے امن عمل کو تباہی کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے دفاع کا حق بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق استعمال کیا جانا چاہیے۔ تشدد کا جواب تشدد سے دینے سے نقصان پہنچتاہے جو مزید سنگین بحرانوں کا باعث بنتا ہے۔








