عمران خان الزام تراشی کر کے عوام کے ذہنوں کو پراگندہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،پی ٹی آئی پاناما کیس سے مکمل طور پر ہٹ چکی ہے،دانیال عزیز

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں پر الزام تراشی کر کے عوام کے ذہنوں کو پراگندہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں ،پی ٹی آئی پاناما کیس …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں پر الزام تراشی کر کے عوام کے ذہنوں کو پراگندہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں ،پی ٹی آئی پاناما کیس سے مکمل طور پر ہٹ چکی ہے اور اب گڑھے مردے اکھاڑ کر اپنے الزامات کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر خزانہ کے اعترافی بیان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اسے غیر قانونی قرار دے چکے ہیں اور ایک نجی ٹیلی ویژن پر عمران خان خود اس بات کا اقرار کر چکے ہیں کہ یہ بندوق کی نوک پر لیا گیا بیان ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ جہانگیر ترین خود ایس ای سی پی میں جمع کرائے گئے بیان میں اپنے جھوٹ کا اقرار کر چکے کہ انھوں نے غیر قانونی طریقہ سے پیسے کمائے،ٹیکس چوری کی اور عمران خان خود 2000 ءکی دھائی میں اپنے کالے دھن سے کمائے پیسے کو قانون کی آڑ میں سفید کرنے کو شش کر چکے ہیں،جبکہ ان کی اپنی آف شور کمپنی بھی تھی ۔

Leave a Reply