وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو پانا ما کیس میں شکست نظر آرہی ہے اس لئے وہ قومی اسمبلی کا ماحول خراب کر رہے ہیں، ایوان میں ماحول کو خوشگوار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاناما کیس کی کارروائی پر …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو پانا ما کیس میں شکست نظر آرہی ہے اس لئے وہ قومی اسمبلی کا ماحول خراب کر رہے ہیں، ایوان میں ماحول کو خوشگوار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاناما کیس کی کارروائی پر بات نہیں کریں گے لیکن اتنا کہیں گے کہ خان صاحب کو اس کیس میں واضح شکست نظر آرہی ہے اس لئے وہ قومی اسمبلی کی کارراوئی اور ماحول کو خراب کر رہے ہیں ، اسمبلی میں ماحول کی خرابی کی ابتدا پی ٹی آئی نے نعرہ بازی کر کے کی ، پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے ڈیسکوں پر چڑھ کر قومی اسمبلی کی توہین کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ذمہ داری قومی اسمبلی میں موجودسیاسی پارٹیوں پر عائد ہو تی ہے کہ وہ اسمبلی کے ماحول کو خوشگوار رکھیں، پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں سے یہ معاہدہ طے پایا تھا کہ اگر قومی اسمبلی میں 2 اراکین اپوزیشن سے بولیں گے تو ہماری جانب مسلم لیگ ن کا ایک رکن اس کے جواب میں اپنی بات کہے گالیکن پی ٹی ائی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نعرہ بازی کی جو انہیں بالکل زیب نہیں دیتا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ آج سے دس پندرہ سال قبل اگر دیکھا جائے تو قومی اسمبلی میں کبھی ایسا ماحول نظر نہیں آیا اگر قومی اسمبلی کا ماحول بہتر ہو گا تو ہی کارروائی مثبت انداز میں آگے بڑھ سکے گی جس سے پارلیمان کا ادارہ بہتری کی جانب گامزن ہو گا۔

Leave a Reply