وزیراعظم محمد نواز شریف کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کے حوالہ سے پاک بحریہ نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے یہ بات پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ سے پیر کویہاں وزیراعظم ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو بحریہ …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کے حوالہ سے پاک بحریہ نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے یہ بات پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ سے پیر کویہاں وزیراعظم ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو بحریہ کے پیشہ وارانہ امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ اہم سمندری تنصیبات کی حفاظت اور ہر قسم کے خطرات کے خلاف ملک کے دفاع کیلئے تیار اور پوری طرح لیس ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ حکومت پاک نیوی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی۔

Leave a Reply