وفاقی وزیر سینیٹر اسحاق ڈار نے بول نیوز چینل اور ڈاکٹر شاہد مسعود کو ہتک عزت کا ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بول نیوز چینل اور اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو ہتک عزت کا ایک ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔ پیر کو وزارت خزانہ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود نے 24 جنوری 2017 کو بول نیوز چینل پر اپنے پروگرام (لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود) میں وفاقی …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بول نیوز چینل اور اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو ہتک عزت کا ایک ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔ پیر کو وزارت خزانہ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود نے 24 جنوری 2017 کو بول نیوز چینل پر اپنے پروگرام (لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود) میں وفاقی وزیر کی شخصیت اور کردار کو نقصان پہنچانے کے لئے من گھڑت اور ہتک آمیز بیان دیا۔ انہوں نے وزیر خزانہ اور اور راولپنڈی (جی ایچ کیو) کے درمیان مبینہ ملاقات کا جھوٹا حوالہ دیا حالانکہ ایسی کوئی ملاقات ہوئی ہی نہیں ہے۔ مزکورہ پروگرام میں بیان کی گئی کہانی مکمل جھوٹی اور من گھڑت ہے اور اس کا مقصد اینکر کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔

Leave a Reply