روس کے صدر ولادیمیر پوٹن دورہ چین پر بیجنگ پہنچ گئے

55
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن دورہ چین پر بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ ۔17اکتوبر (اے پی پی):روس کے صدر ولادیمیر پوٹن دورہ چین پر بیجنگ پہنچ گئے ۔منگل کو بیجنگ پہنچے پر چینی قیادت کی جانب سے روسی صدر کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا ۔

روس کے صدر کل بدھ کو اپنے ہم منصب اور قریبی دوست شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فورم کےسربراہی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ روس اور چین کے سربراہان کی ملاقات ایک ایسے موقع پر ہو رہی ہے جہاں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ساری سفارتی دنیا پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے۔

منگل کو روسی صدر کی روانگی سے قبل کریملن سے جاری بیان کے مطابق دونوں صدور کے درمیان مذاکرات کے دوران بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ چین نے اس سال کے شروع میں حماس کے اہم حمایتی ایران اور اس کے علاقائی دشمن سعودی عرب کے درمیان ایک امن معاہدے کی ثالثی کی تھی اور وہ اس ہفتے اپنے مشرق وسطیٰ کے ایلچی ژائی جون کو فلسطین میں بھیجے گاجو جنگ بندی اور امن مذاکرات پر زور دیں گے۔

ادھر روس نے روایتی طور پر اسرائیلی اور فلسطینی حکام دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھے ہیں، اس تنازعے میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ بیجنگ میں، پوتن اپنے کمیونسٹ پڑوسی کے ساتھ پہلے سے مضبوط رشتے کو مضبوط کرنے کے مشن پر ہیں۔ بیجنگ کسٹمز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین روس کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، جن کے درمیان تجارت گزشتہ سال ریکارڈ 190 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔