بیجنگ۔17اکتوبر (اے پی پی):چین کی کارگو فضائی کمپنی ایس ایف کے بیڑے میں شامل طیاروں کی تعداد 85 تک پہنچ گئی۔ چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے رواں سال کے دوران کل 8 کارگو طیارے خریدے جن میں سے تازہ ترین خریداری امریکی ساختہ بوئنگ 767-300 وائیڈ باڈی فریٹر طیارے کی ہے۔ کمپنی کی طر ف سے جاری بیان کے مطابق اس طیارے کو ایئر-ایکسپریس ڈیلیوری …
چین کی کارگو فضائی کمپنی ایس ایف کے بیڑے میں شامل طیاروں کی تعداد 85 تک پہنچ گئی

مزید خبریں
بیجنگ۔17اکتوبر (اے پی پی):چین کی کارگو فضائی کمپنی ایس ایف کے بیڑے میں شامل طیاروں کی تعداد 85 تک پہنچ گئی۔ چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے رواں سال کے دوران کل 8 کارگو طیارے خریدے جن میں سے تازہ ترین خریداری امریکی ساختہ بوئنگ 767-300 وائیڈ باڈی فریٹر طیارے کی ہے۔
کمپنی کی طر ف سے جاری بیان کے مطابق اس طیارے کو ایئر-ایکسپریس ڈیلیوری مارکیٹ میں استعمال کرنے کے لیے شیڈول کیا گیا ہے جو 11 نومبر کے شاپنگ ایونٹ اور دیگر مواقع پر نقل و حمل کی اضافی ضروریات پوری کرے گا۔
واضح رہے کہ ایس ایف کمپنی کا ہیڈکوارٹر چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں ہے اور یہ اندرون ملک ایک سو مقامات کے ساتھ ساتھ ایشیا، یورپ، اور شمالی امریکا کے درجنوں شہروں کے لئے اشیاء کی نقل و حمل کی خدمات فراہم کرتی ہے۔








