اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام الزامات مفروضات پر مبنی ہیں اس لئے وہ اب تک کوئی بھی ثبوت پیش کرنے سے قاصر رہی ہے، جس طرح سال 2013 میں پی ٹی آئی کی جانب سے مسلم لیگ ن پر لگایا گیا دھاندلی کا الزام غلط ثابت ہوا تھا اسی …
وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام الزامات مفروضات پر مبنی ہیں اس لئے وہ اب تک کوئی بھی ثبوت پیش کرنے سے قاصر رہی ہے، جس طرح سال 2013 میں پی ٹی آئی کی جانب سے مسلم لیگ ن پر لگایا گیا دھاندلی کا الزام غلط ثابت ہوا تھا اسی طرح پی ٹی آئی کے شریف خاندان پر لگائے گئے منی لانڈرنگ سمیت تمام الزامات بھی بے بنیاد ثابت ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کے خاندان پر منی ٹریل نہ ہونے کا الزام لگایا جا رہا تھا، آج عدالت میں منی ٹریل کی تمام تر تفصیلات پیش کی گئی ہیں اس لئے اس پر وہ آج بات نہیں کریں گے لیکن وہ یہ ضرور کہیں گے کہ جو الزام لگاتا ہے اس پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ ثبوت پیش کرے اور چونکہ پی ٹی آئی کے تمام تر الزامات مفروضات پر مبنی ہیں اس لئے پی ٹی آئی جماعت اب تک کوئی بھی ثبوت پیش کرنے سے قاصر رہی ہے۔








