جینوا۔18اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت(ڈبلیوایچ او) نے غزہ کے ہسپتال پراسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں کے فوری تحفظ کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ کی صحت کی ایجنسی نے جاری بیان میں کہا کہ ہم ہسپتال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی حالات کے ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال ادارے پر کسی قسم کا حملہ بین الاقوامی …
عالمی ادارہ صحت کی غزہ کے ہسپتال پراسرائیلی حملے کی مذمت ، شہریوں کے فوری تحفظ کا مطالبہ

مزید خبریں
جینوا۔18اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت(ڈبلیوایچ او) نے غزہ کے ہسپتال پراسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں کے فوری تحفظ کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ کی صحت کی ایجنسی نے جاری بیان میں کہا کہ ہم ہسپتال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی حالات کے ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال ادارے پر کسی قسم کا حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نےکہا کہ ان نہیں تنازعات کو فوری ختم کرنے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور عالمی برادری کو اسرائیل کی اس خلاف ورزی کی مذمت کرنی چاہیے۔








