اقوام متحدہ ۔18اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملے پر تشویش کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کہاکہ وہ اس حملے سے خوف زدہ ہیں اور ان کی تمام ہمدردیاں متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ہسپتالوں اور طبی عملے کوتحفظ حاصل ہے اور ان پر حملے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔