اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، سربراہ افریقی یونین

نیروبی۔18اکتوبر (اے پی پی):افریقی یونین کے سربراہ موسی فقیہہ محمد نے غز ہ میں ہسپتال پر حملے کے بعد اسرائیل پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ آج غزہ کے ایک ہسپتال پر اسرائیل کی بمباری جس میں سینکڑوں لوگ مارے گئے ، کی مکمل مذمت کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں ۔ بین الاقوامی برادری اس گھنائونے …

نیروبی۔18اکتوبر (اے پی پی):افریقی یونین کے سربراہ موسی فقیہہ محمد نے غز ہ میں ہسپتال پر حملے کے بعد اسرائیل پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ آج غزہ کے ایک ہسپتال پر اسرائیل کی بمباری جس میں سینکڑوں لوگ مارے گئے ، کی مکمل مذمت کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں ۔

بین الاقوامی برادری اس گھنائونے اقدام پر اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے مزید کہا ہسپتال جسے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے، کو نشانہ بنانا ایک جنگی جرم ہے ۔

مزید خبریں