جنگ خطے کو تباہی کی طرف لے جانے والےمرحلے میں داخل ہوچکی ہے،اردن

عمان۔18اکتوبر (اے پی پی):اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی ایک خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جو خطے کو تباہی کی طرف لے جائے گی۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کے شاہی دربار کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ خونریزی کا سلسلہ بند کرنا …

عمان۔18اکتوبر (اے پی پی):اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی ایک خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جو خطے کو تباہی کی طرف لے جائے گی۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کے شاہی دربار کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ خونریزی کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔ یہ جنگ انسانیت کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس گھناؤنے قتل عام کی شدید مذمت کی جانی چاہیے۔اسرائیل نے غزہ کے ہسپتال میں زیر علاج معصوم شہریوں، زخمیوں اور بیماروں پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک گھناؤنا جنگی جرم ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

اسرائیل کو غزہ کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت کو فوری طور پر روکنا چاہیے جو انسانی اور اخلاقی اقدار سے متصادم ہے اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اردن فلسطینی بھائیوں کے حقوق اور ان کے منصفانہ نصب العین کے دفاع میں سب سے آگے رہے گا۔

مزید خبریں