وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی بلیو ایریا میں ایگزیکٹو پاسپورٹ دفتر کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مارچ کے آخر تک ہر ضلع میں پاسپورٹ آفس قائم کر دیا جائے گا، ملک کے مختلف بڑے شہروں میں 14 ایگزیکٹو پاسپورٹس دفاتر جلد کام شروع کر دیں گے۔ پیر کو بلیو ایریا میں ایگزیکٹو پاسپورٹ دفتر کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مارچ کے آخر تک ہر ضلع میں پاسپورٹ آفس قائم کر دیا جائے گا، ملک کے مختلف بڑے شہروں میں 14 ایگزیکٹو پاسپورٹس دفاتر جلد کام شروع کر دیں گے۔ پیر کو بلیو ایریا میں ایگزیکٹو پاسپورٹ دفتر کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ایک سال پہلے نادرا اور پاسپورٹس کے حکام کو ہدایت کی تھی کہ ملک کے طول و عرض میں نادرا اور پاسپورٹس کے دفاتر قائم کئے جائیں اور یہ دفاتر کسی کے گھر، دفتر یا غیر سرکاری و سرکاری افسران کے گھروں میں نہ قائم کئے جائیں بلکہ اس مقصد کیلئے جدید عمارتیں حاصل کی جائیں تاکہ جو لوگ پاسپورٹس یا شناختی کارڈ بنوانے کیلئے آئیں ان کو بہتر ماحول میسر آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کئی اقدامات کئے گئے اور راولپنڈی میں ایگزیکٹو پاسپورٹ دفتر کے قیام کے بعد اب اسلام آباد میں بھی ایگزیکٹو پاسپورٹ دفتر قائم کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply