نائیجیریا کے چار رکنی میڈیا وفد کی وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی سے ملاقات

نائیجیریا کے چار رکنی میڈیا وفد کی وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی سے ملاقات سید طارق فاطمی کا نوآبادیاتی نظام سے آزادی کیلئے پاکستان کے اصولی موقف اور حمایت کا اظہار اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) نائیجیریا کے چار رکنی میڈیا وفد نے پیر کو یہاں وزارت خارجہ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی کے ساتھ ملاقات کی۔ سید طارق …

نائیجیریا کے چار رکنی میڈیا وفد کی وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی سے ملاقات
سید طارق فاطمی کا نوآبادیاتی نظام سے آزادی کیلئے پاکستان کے اصولی موقف اور حمایت کا اظہار

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) نائیجیریا کے چار رکنی میڈیا وفد نے پیر کو یہاں وزارت خارجہ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی کے ساتھ ملاقات کی۔ سید طارق فاطمی نے افریقی ممالک بالخصوص نائیجیریا کے ساتھ تعلقات میں اضافہ کیلئے پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا اور نوآبادیاتی نظام سے آزادی کیلئے ان کی جدوجہد میں افریقی ممالک کیلئے پاکستان کے اصولی موقف اور حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے وفد کو معیشت کے استحکام اور توانائی کے بحران کے حل کیلئے حکومت کی پالیسیوں سے آگاہ کیا اور پرامن ہمسائیگی کیلئے حکومت کی خارجہ پالیسی کے مقاصد کی جانب توجہ دلائی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازعہ کی تاریخ اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ معاون خصوصی نے نائیجیرین وفد کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے عزم سے آگاہ کیا۔ نائجیریا کا میڈیا وفد انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کی دعوت پر پاکستان کے دورہ پر آیا ہوا ہے۔ یہ دورہ افریقی ممالک کے ساتھ پبلک ڈپلومیسی کے ذریعہ تعلقات میں مزید اضافہ کیلئے پاکستان کی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Leave a Reply