دنیا میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تین صنعتی انقلاب آئے ہیں ، حکومت نے معاشی دباﺅ، دہشت گردی اور دیگر چیلنجوں کے باوجود نمایاں ترقی کی ہے،وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمن

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معاشی دباﺅ، دہشت گردی اور درپیش چیلنجوں کے باوجود گذشتہ تین سالوں کے دوران نمایاں ترقی کی، دنیا میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تین صنعتی انقلاب آئے، نیٹ ورکنگ صلاحیتوں سے چوتھا انقلاب آ رہا ہے۔ وہ پیر کو ایجوکیشن کمیشن (ایچ …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معاشی دباﺅ، دہشت گردی اور درپیش چیلنجوں کے باوجود گذشتہ تین سالوں کے دوران نمایاں ترقی کی، دنیا میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تین صنعتی انقلاب آئے، نیٹ ورکنگ صلاحیتوں سے چوتھا انقلاب آ رہا ہے۔ وہ پیر کو ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زیر اہتمام ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے 29 ویں ساﺅتھ ایشیئن نیٹ ورک آپریٹرز گروپ کے اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس گروپ کا پاکستان میں اجلاس اہم پیشرفت ہے۔ اجلاس میں شرکاءکو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ دنیا میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تین صنعتی انقلاب آئے ہیں تاہم اب نیٹ ورکنگ صلاحیتوں کی دستیابی سے چوتھا انقلاب آ رہا ہے، موجودہ حکومت نے معاشی دباﺅ، دہشت گردی اور ملک کو درپیش دیگر چیلنجوں کے باوجود گذشتہ چند سال کے دوران نمایاں ترقی کی ہے۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ یوتھ سکیم سے طلباءکو جدید ٹیکنالوجی کی جانب منتقل کرنے میں مدد ملی ہے۔

Leave a Reply