غزہ کے ہسپتال پرہونے والے حملے بارے حقائق کو فوری طور پر سامنے لایا جائے ، یورپی یونین

برسلز۔18اکتوبر (اے پی پی):یورپی یونین کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نےکہا کہ غزہ کے ہسپتال پرہونے والے حملے بارےحقائق کو فوری طور پر سامنے لا یا جائے ۔ یوروپی کمیشن کی صدر نے یورپی یونین کے قانون سازوں کو بتایا کہ اس حوالے سے کسی کو بھی حیلے بہانے بنانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ حقائق کو جلدازجلد بغیر کسی سستی کے سامنے لانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں …

برسلز۔18اکتوبر (اے پی پی):یورپی یونین کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نےکہا کہ غزہ کے ہسپتال پرہونے والے حملے بارےحقائق کو فوری طور پر سامنے لا یا جائے ۔ یوروپی کمیشن کی صدر نے یورپی یونین کے قانون سازوں کو بتایا کہ اس حوالے سے کسی کو بھی حیلے بہانے بنانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ حقائق کو جلدازجلد بغیر کسی سستی کے سامنے لانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہ اس مہلک حملے نے ہسپتال کو آگ کے گولے میں تبدیل کردیاجس میں 500 افراد اپنی جانوں سے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔انہوں نےکہاکہ وہ اس خوفناک دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتی ہیں۔ شہری آبادیوں سے پانی کی فراہمی اور خوراک کو بند کرنا قانون کے اصولوں کے مطابق نہیں ہے۔

مزید خبریں