وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 جنوری(اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے پہلے دن کے بیان کی روشنی میں تمام دستاویزات عدالت عظمٰی میں جمع کرائی گئی ہیں‘شریف خاندان نے 45 سال کا حساب پیش کیا ہے ‘ محمد نواز شریف قوم کے سامنے کوئی بھی ابہام نہیں چھوڑنا چاہتے ‘پاناما کو بیساکھی بنا کر 2018 ءکے انتخابات کی …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری(اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے پہلے دن کے بیان کی روشنی میں تمام دستاویزات عدالت عظمٰی میں جمع کرائی گئی ہیں‘شریف خاندان نے 45 سال کا حساب پیش کیا ہے ‘ محمد نواز شریف قوم کے سامنے کوئی بھی ابہام نہیں چھوڑنا چاہتے ‘پاناما کو بیساکھی بنا کر 2018 ءکے انتخابات کی مہم چلانے کی کوشش کرنے والے عمران خان کواپنی شکست نظر آنا شروع ہوگئی ہے‘ عوام 2018 ءکے انتخابات میںکارکردگی کی بناءپر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو واضح اکثریت سے کامیاب کرائیں گے‘ تمام سروے اور رپورٹس اسحاق ڈار کی کارکردگی کا چرچا کررہے ہیں‘اسحاق ڈار کی محنت ‘لگن کے باعث پاکستان معاشی قوت بن کر ابھر رہا ہے ۔وہ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنے بیان پر قائم ہیں اور ان کے بیان کے مطابق تمام ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے ہیں ، وزیراعظم نے ان سوالوں کے جواب بھی عدالت میں جمع کرا دیے ہیں جو عمران خان کی جانب سے نہیں پوچھے گئے ، عدالت عظمیٰ میں داخل ثبوتوں سے اس بات کی وضاحت ہوتی ہے کہ عمران خان کے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔ وزیرمملکت نے کہاکہ ہمیں معلوم نہیں کہ عمران خان کس خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں، وہ سپریم کورٹ میں کونسی پٹیشن لائے اور عدالت کے باہر کیا کہتے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے مرحوم والد سمیت تین نسلوں سے متعلق ثبوت عدالت میں جمع کرائے ہیں کیونکہ وہ اس کیس کے حوالے سے عوام کے سامنے کوئی شک و شبہ باقی نہیں چھوڑنا چاہتے اس کے برعکس عمران خان گزشتہ تین سالوں سے اپنے ہر الزام کو ثابت کرنے کیلئے جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان پاناما کی بیساکھی کو استعمال کر کے 2018ءکی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

Leave a Reply