چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی ملاقات

بیجنگ ۔18اکتوبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی جو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے ہیں۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کوملاقات کے دوران گفتگو فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور اہم بین الاقوامی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خِیال کیا۔ …

بیجنگ ۔18اکتوبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی جو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے ہیں۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کوملاقات کے دوران گفتگو فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور اہم بین الاقوامی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خِیال کیا۔ اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتوں، محکموں اور متعلقہ علاقوں نے طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد گہرا ہو رہا ہے، اسٹریٹجک کوآرڈینیشن قریبی اور موثر رہی ہے، دوطرفہ تجارت کا حجم ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے اور دونوں ممالک 200 ارب ڈالر کے مقررہ ہدف کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ شی جن پنگ نے کہا کہ 2013سے لے کر اب تک 10 سالوں میں ان کی روسی صدر سے 42 ملاقاتیں ہوئی ہیں اور ان کے ساتھ ایک اچھا ورکنگ ریلیشن شپ اور گہری دوستی قائم ہوئی ہے۔ اگلے سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔

چین، روس کے ساتھ مل کر تاریخ کے عمومی رجحان کو درست طور پر سمجھنے، عالمی ترقی کے رجحان سے مطابقت رکھنے اور دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کے عین مطابق دوطرفہ تعاون کو مسلسل فروغ د ے گا تاکہ بڑے ممالک کی ذمہ داریوں کی عکاسی کی جائے ، دونوں ممالک کی ترقی میں مدد کی جا ئے نیز بین الاقوامی عدل و انصاف کے تحفظ اور دنیا کی مشترکہ ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کیا جا ئے۔

مزید خبریں