پاکستان کا اسرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کارروائی پر امریکی ویٹو پر افسوس کا اظہار

نیو یارک ۔18اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے بدھ کے روز یو این سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر امریکہ کے ویٹو پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں غزہ میں صدمے سے دوچار لاکھوں لوگوں کو زندگی بچانے والی امداد کی فراہمی کے لئے "انسانی ہمدردی کی بنیاد پر توقف" کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ برازیل کی طرف سے سپانسر کردہ قرارداد کو وسیع حمایت حاصل تھی اور اس میں …

نیو یارک ۔18اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے بدھ کے روز یو این سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر امریکہ کے ویٹو پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں غزہ میں صدمے سے دوچار لاکھوں لوگوں کو زندگی بچانے والی امداد کی فراہمی کے لئے "انسانی ہمدردی کی بنیاد پر توقف” کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

برازیل کی طرف سے سپانسر کردہ قرارداد کو وسیع حمایت حاصل تھی اور اس میں شہریوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد کی مذمت بھی کی گئی تھی۔ 15 رکنی کونسل میں قراردادکے حق میں 12 ووٹ پڑے جبکہ امریکہ نے اس قرار داد کے خلاف ووٹ دیا ۔ روس اور چین نے ووٹنگ حصہ نہیں لیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر منیر اکرم نے ووٹنگ کے بعد سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کو بتایا، کہ پاکستان فوری جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے۔ چین، روس اور متحدہ عرب امارات نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کے لیے اجلاس بلایا۔آج کی ووٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر اکرم نے کہا،اگرچہ برازیل کی قرارداد میں ہمارے خیال میں کافی بہتری کی ضرورت تھی، تاہم ہم مستقل رکن کی جانب سے ویٹو کاسٹ کرنے کی وجہ سے کونسل کی جانب سے اسے منظور نہ کرنے پر حیران تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جنہوں نے غزہ کے شہریوں پر مسلسل بمباری کو طول دینے میں تعاون کیا۔پاکستانی سفیر نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ سلامتی کونسل ایک روز قبل روس کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کی مخالفت اور ناکافی حمایت اور برازیل کی قرارداد میں روسی ترامیم کی وجہ سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے قاصر رہی۔

مزید خبریں