فلسطینیوں کے خون کا ہر قطرہ صیہونی حکومت کو اپنے زوال کے قریب لے جا رہا ہے، ایرانی صدر

153
Iranian President
Iranian President

تہران۔19اکتوبر (اے پی پی):ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ کے ہسپتال پر حملے کے جواب میں اسرائیل کو اسلامی دنیا کی طرف سے سخت انتقام سے خبردار کیا ہے۔وسطی تہران میں ہزاروں افراد کے مظاہرے کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہسپتال پر حملے کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کا خاتمہ شروع ہو جائے گا۔ فلسطینیوں کے خون کا ہر قطرہ صیہونی حکومت کو اپنے زوال کے ایک قدم اور قریب لے جا رہا ہے۔

ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے جرائم میں اس کا ساتھی ہے۔ دنیا کے لوگ امریکاکو صیہونی حکومت کے جرائم کا ساتھی سمجھتے ہیں۔ غزہ میں صحت کے حکام کے مطابق الاہلی عرب ہسپتال پر اسرائیل کے حملے میں سینکڑوں افرادشہید ہوئے ہیں۔ 7 اکتوبر سے شروع لڑائی میں 12 روز کے دوران لگ بھگ 3500 فلسطینی شہید اور 1400 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔