سعودی عرب اور سنگا پور کے 7 معاہدوں پر دستخط

107
Saudi Arabia
Saudi Arabia

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب اور سنگاپور نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو آسان بنانے کے لیے مفاہمت کی7 یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض میں منعقدہ سعودی سنگاپور مشترکہ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے دوران مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں ۔مشترکہ کمیٹی کی قیادت سعودی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز کے وزیر صالح الجاسر اور سنگاپور کے افرادی قوت کے وزیر تان سی لینگ نے کی۔

صالح الجاسر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تقریباً چھ دہائیوں سے مضبوط تعلقات ہیں اور مشترکہ کمیٹی اسے مزید تقویت دے گی۔سعودی وزیر نےکہا کہ اقوام کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم 2022 میں 45.2 بلین ریال تک پہنچ گیا جو 2021 کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مملکت سنگاپور کے ساتھ انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔

تقریب کے دوران طے پانے والے قابل ذکر ڈیلز میں سے ایک فیڈریشن آف سعودی چیمبرز اور سنگاپور بزنس فورم کے درمیان تھا۔سعودی وزارت سرمایہ کاری نے سنگاپوری ہم منصب کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے ایک ایم او یو ،مفاہمت ناموں میں پورٹس، نقل وحمل اور لاجسٹکس خدمات کے شعبوں میں دو معاہدوں پر دستخط کیے گئے جبکہ ایک معاہدہ ریاض کے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری، صحت اور تندرستی کے شعبوں میں ترقی کو فروغ دینے پر مرکوز تھا۔

سعودی عرب کے تجارتی وفد نے گذشتہ ماہ وزیر تجارت ماجد القصابی کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے اور اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے کے لیے سنگاپور کا تین روزہ دورہ کیا تھا۔تجارتی وفد نے سعودی سنگاپور بزنس فورم میں شرکت کی جس کا اہتمام فیڈریشن آف سعودی چیمبرز اور سنگاپور بزنس فیڈریشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔