صدر مملکت ممنون حسین نے محمد زبیر کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دیدی

صدر مملکت ممنون حسین نے محمد زبیر کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دیدی،پیپلز پارٹی کی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کام کرنے کا خواہشمند ہوں،محمد زبیر اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے محمد زبیر کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دیدی۔ گورنر سندھ کا عہدہ مرحوم جسٹس (ر) …

صدر مملکت ممنون حسین نے محمد زبیر کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دیدی،پیپلز پارٹی کی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کام کرنے کا خواہشمند ہوں،محمد زبیر

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے محمد زبیر کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دیدی۔ گورنر سندھ کا عہدہ مرحوم جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال کے بعد خالی ہو گیا تھا۔ محمد زبیر وزیر مملکت اور چیئرمین نجکاری کمیشن کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے مختلف چینلز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور گورنر تعیناتی میرے لئے ایک بڑی ذمہ داری ہے، میں صوبے میں بہتر طرز حکمرانی کیلئے کوششیں بروئے کار لاﺅں گا۔ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی ملک میں معاشی سرگرمیوں کیلئے بڑا تجارتی مرکز ہے اور میں اسے خطہ کیلئے اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کیلئے کوششیں کروں گا۔

Leave a Reply