غزہ کراسنگ اینڈ بارڈرز اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل فواد علی ابو بطیحان اسرائیلی بمباری میں شہید

79

غزہ۔19اکتوبر (اے پی پی):غزہ کی پٹی میں حکومت کے سینئر عہدیدار اور غزہ کراسنگ اینڈ بارڈرز اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل فواد علی ابو بطیحان اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے۔فلسطینی خبررساں ادارےکے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے گزشتہ روز میجر جنرل ابو بطیحان کی رہائش گاہ پر بمباری کی جس میں وہ اپنے خاندان کے متعدد افراد سمیت شہید ہو گئے۔

گورنمنٹ ورک فالو اپ نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسے حکومتی رہنما سے محروم ہوگئے ہیں جنہوں نے حکومت میں کئی شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں ۔انہوں نےکہا کہ فواد علی ابو بطیحان دیگر حکومتی عہدیداروں کی طرح اسرائیلی بمباری کےدوران بھی اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔